صدر نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دی تھیں ، ذرائع کا دعویٰ


آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ 2023 کے مسودوں پر صدر کے دستخط نہ کرنے کے حوالے سے ایوان صدر کے ذرائع سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تمام بل صدر عارف علوی کے سامنے رکھ دیئے گئے تھے ، انہوں نے دونوں ایوانوں سے منظور 13 بل واپس کر دیئے تھے جبکہ آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دی تھیں، قانون کے تحت یہ دونوں بل ہدایات نہ آنے پر اب قانون بن گئے ہیں۔

عارف علوی نئے صدرکے الیکشن تک عہدے پر رہیں گے

آرٹیکل 75 کے تحت اگر صدر 10 دن میں بل واپس نہ کریں تو یہ منظور سمجھا جائے گا ، دونوں بل صدر کی جانب سے طے شدہ مدت کے اندر واپس نہیں آئے ، صدر چاہتے تو پہلے ہی عوامی سطح پر ان بلوں پر اعتراض کر سکتے تھے ، تاہم صدر مملکت پہلے خاموش رہے ، جسے نیم رضا مندی کہا جائے گا ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں