عارف علوی نئے صدرکے الیکشن تک عہدے پر رہیں گے


صدر ڈاکٹر عارف علوی 9 ستمبر 2023 ء کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی عہدے پر فائز رہیں گے۔

خبر رساں ادارے صباح نیوز کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے یا ستمبر کے اواخر میں عام انتخابات کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہے۔

صدر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں قدم اٹھا لیا گیا

قومی اسمبلی 13 اگست کی بجائے چار پانچ روز قبل تحلیل کئے جانے پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں