راولپنڈی میں آٹا ، چینی ، دالیں ، سبزیاں دودھ ، چکن مہنگا ، غریبوں کی مشکلات میں اضافہ


اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

راولپنڈی کی اوپن مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ فی کلو چینی 155 روپے سے بڑھ کر 160 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

ٹماٹر، دال، چینی، انڈے اور لکڑی سمیت 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اس کے علاوہ  فی درجن انڈے 280 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ، دال مسور 360 ، ماش 580 اور دال چنا کی قیمت 260 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

زندہ مرغی 420 روپے فی کلو جبکہ کھلا دودھ 200 روپے لیٹر ، دہی 220 ، آلو 100 ، پیاز 80 اور ٹماٹر 130 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں