کل کہاں، کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

Weather latest report

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشرعلاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ 

بحیرہ عرب سے بننے والی کمزور نم ہوائیں ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں کہیں، کہیں موسم گرم اور مر طوب رہاجبکہ جڑواں شہروں سمیت کچھ علاقوں میں بارش جم کر برسی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی،  گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 6 دن کے موسم کی پیش گوئی

رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا ما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں