چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں سے حلف بھی لیا، قمرزمان کائرہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کاکوئی اجلاس نہیں ہوا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں قمر زمان  کائرہ کا کہنا تھا  کہ میری جماعت کی اس موضوع پر کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے، انفرادی طور پر دیاجانے والا بیان سیاسی جماعت کا نہیں ہوسکتا۔

90روز سے آگے الیکشن لے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکارکنان کوکہا مجھے گرفتار کیا گیا توآپ ان کا راستہ روکیں، کہا گیاگرفتار کیا گیا تو آپ وہ کریں گے جو ترکیہ کے لوگوں نے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں سے حلف بھی لیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل میں اتفاق ہوا تھا کہ الیکشن ایک دن میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے کہا جون کےآخر میں بجٹ پاس ہو اورجولائی کے پہلے ہفتے میں اسمبلی تحلیل ہو،اگر مذاکرات ہوتے تو 9مئی کاواقعہ نہ ہوتا۔

مزید تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے رابطے تیز کر دیے

علاوہ ازیں پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف تھا 60دن میں الیکشن ہوں۔

ہم نیوز کے  پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کے دیگر اتحادی جماعتیں چاہتی تھیں 90روز میں الیکشن ہوں۔

نئی مردم شماری پر حلقہ بندیاں ہو رہی ہے تو سیٹیں کیوں نہیں بڑھ رہیں؟ کیوں سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں