استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے رابطے تیز کر دیے

Jahangir Tareen

بلوچستان سے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان


استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین ملکی سیاست میں سرگرم، اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں، ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اہم سیاسی شخصیت حامد ناصر چٹھہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔

سابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی کے چیف آرگنائزر نعمان لنگڑیال نے رابطوں کی تصدیق کر دی ، نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ عنقریب پارٹی میں الیکٹیبلز کی کثیر تعداد شریک ہو جائے گی۔

سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو استحکام پاکستان پارٹی کےٹکٹ دینے کی آفر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں