وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کردی گئی، نئے چہرے پہلی بارٹاپ پوزیشن پر آگئے، اہم ترین پوزیشن اور وزارتوں کا چارج قابل ترین افسران کے حوالے کردیاگیا۔ 

ایک درجن بڑی پوزیشن پر پراجمان افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نئی پوزیشن سنبھالنے والوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔

گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، کامران علی افضل ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے۔

گریڈ 21 کے صادق بلوچ اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات ہوئے ہیں جبکہ گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری آئی ٹی تعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 21 کے مومن آغا ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن تعینات ہوئے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ایڈیشنل کی سیکرٹری انچارج فوڈ سیکیورٹی تعیناتی کی گئی ہے ، گریڈ 22 کے شہزاد بنگش کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس تعینات کیا گیا۔

گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات ہوئے ہیں جبکہ گریڈ 22 کی حمیرہ احمد کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 22 کے سید علی مرتضیٰ سیکرٹری آبی وسائل تعینات کیا گیا جبکہ داؤد محمد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ شکیل قادر خان کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کیا گیا ہے جبکہ  گریڈ 20 کے محمد انوار الحق کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 22 کے علی رضا بھٹہ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی تعینات ہوئے جبکہ گریڈ 22 پر سارہ سعید کو  اسپیشل سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا۔

سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ کو اسٹیشلمنٹ ڈویژن ،چیف سیکرٹری سہیل راجپوت کو اسٹیبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسی طرح چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز کو اسٹیبلمشنٹ ڈویژن ، چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کو بھی اسٹیبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مصطفیٰ جمال قاضی کو ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ تعینات کیا گیا ہے، افسران جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو روپورٹ کرینگے۔

سیکرٹری میری ٹائم افئیرز غفران میمن کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، سکریٹری قومی ورثہ فرینہ احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
چیرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل اور سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل یاور حسین بھی اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کریں گے۔

اس کے علاوہ چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت اور چیف سیکرٹری بلوچستان عزیز اقیلی اور چیف سیکرٹری ازاد کشمیر عثمان چاچا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ سیکرٹری ماحولیات مشتاق خان اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نوید شیخ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں