کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ پہنچ گئی


لندن: کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ پہنچ گئی جبکہ متاثرہ شخص نے کوئی بیرونی سفر نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی ایجنسی برائے تحفظ صحت یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم BA.2.86 کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے پہلے کیس کی نشان دہی ایک ایسے شخص میں ہوئی ہے جس نے حال میں میں کوئی سفر بھی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ٹماٹر چھٹیوں پر چلے گئے، ریسٹورنٹس پر نوٹسز چسپاں

واضح رہے کہ کورونا کی اس قسم کی شناخت اسرائیل، ڈنمارک اور امریکہ میں بھی ہو چکی ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رواں برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس اب عالمی ایمرجنسی نہیں رہا تاہم یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ وائرس گردش کرتا رہے گا اور شکل بدلتا رہے گا، جس سے انفیکشن، اسپتال میں داخل ہونے اور کبھی کبھار اموات میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں