خیبرپختونخوا، بریانی میں بم رکھ کر چوکی اڑانے کی کوشش ناکام


پشاور: دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس چوکی کو بم سے اڑانے کے لیے نیا طریقہ اختیار کیا لیکن پولیس اہلکاروں نے کمال ہوشیاری سے اسے ناکام بنا دیا۔

اپریل سے جون تک ملک میں دہشت گردی کے 176 مختلف واقعات رپورٹ

واقعات کے مطابق ضلع اپر دیر کے علاقے شڑمائی میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات کے وقت پولیس چوکی کے باہر ایک برتن میں بریانی رکھ کر اس میں بم چھپا دیا تا کہ کسی کو شبہ نہ ہو لیکن جیسے ہی ایک پولیس اہلکار کی برتن پہ نظر پڑی تو نہ صرف وہ خود چوکنا ہو گیا بلکہ دیگر ساتھیوں کو بھی چوکنا کردیا۔

پولیس چوکی انچارج نے صورتحال کے متعلق فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کو اطلاع دی جس پر پہنچنے والے اہلکاروں نے  شڑمائی پہنچ کر جب رکھے گئے برتن کو کھول کر دیکھا تو اس میں بم نصب تھا جسے علاقے سے دور لے جا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

پشاور میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار زخمی

اپر دیر پولیس کے ترجمان عبدالرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ پریشر ککر نما ایک برتن کے اندر بریانی رکھی ہوئی تھی جس میں پانچ کلو بارودی مواد موجود تھا، پولیس کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا دیا گیا اور پولیس چوکی بڑی تباہی سے بچ گئی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے یہ بم پولیس چوکی کے قریب رکھا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مؤقر ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے اس کارروائی کے بعد علاقے میں بھرپور طریقے سے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ایران، شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک ہلاک، 7 زخمی

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 361 بم ناکارہ بنائے گئے ہیں جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرینیڈ، 2 ٹائم بم اور ایک ریموٹ کنٹرول بم شامل ہے۔


متعلقہ خبریں