پشاور: خیبر پختوںخوا کے مرکزی شہر پشاور میں دہشتگردوں کے پولیس چوکی پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے ارمڑ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد مارے گئے
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔