میری خواہش ہے جو بھی ہو اس ملک کیلئے بہتر ہو، شاہد آفریدی

shahid afridi

‘بوم بوم’ کے نام سے پہچانے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہ چکا ہوں، میری خواہش ہے جو بھی ہو اس ملک کیلئے بہتر ہو۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق کیے گئے سوال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘مجھے ایسا لگتا ہے اللہ تعالیٰ انسان کو زندگی میں بہت کچھ دیتا ہے لیکن اسے سنبھال کر رکھنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘ 1996 سے لیکر 2021 تک میں بھی پی ٹی آئی کا حصہ رہ چکا ہوں۔ 2013 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلی مرتبہ ووٹ دیا تھا۔ میرا خیال ہے زندگی میں اور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، میری خواہش ہے جو بھی ہو اس ملک کیلئے بہتر ہو۔’

کرکٹ ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ درست ہے ، شاہد آفریدی

سیاست میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘میں ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا، نہ مجھے شوق ہے. اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے، فاؤنڈیشن کے ذریعے جو کچھ ملک کیلئے کر سکا ضرور کروں گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘حقیقت میں تو میں سیاست کر رہا ہوں کیونکہ پاکستان اور عوام کی خدمت کرنا سیاست دانوں کا کام ہے، جو میں کر رہا ہوں۔ انسانیت کی خدمت ایک بہترین عمل ہے کیونکہ میں ایک ایسے ملک سے ہوں جہاں پریشانیاں بہت زیادہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ‘اس سب کے باوجود اس ملک نے مجھے وہ کچھ دیا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میرے نزدیک یہ دنیا کا بہترین ملک ہے جس سے زیادہ خوبصورت ملک کوئی اور نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں