کراچی، حب کینال میں شگاف پڑنے سے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر


حب کینال میں شگاف پڑنے سے  کراچی کو 100 ملین گیلن کی فراہمی معطل کردی گئی، کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر۔

سی ای او واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حب کینال میں پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑا۔ چیف انجینیئر کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے اور کینال کو فعال کرنے میں 48 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

واسا نے پانی کے بلوں میں دو سو فیصد اضافہ کر دیا

اس حوالے سے ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ پانی کی عدم فراہمی سے نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے متاثر ہیں۔ فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاقے میں بھی پانی کی سپلائی متاثر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔ اسی طرح ضلع کیماڑی کے کچھ علاقوں کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں