واسا نے پانی کے بلوں میں دو سو فیصد اضافہ کر دیا

Water

بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پانی بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔

پانی بنیادی ضرورت ہے لیکن اسے بھی مہنگا کر دیا گیا ہے، واسا نے پانی کے بلوں میں دو سو فیصد اضافہ کر دیاہے۔

واسا کی جانب سے سات مرلے گھر کا بل اب 550 کے بجائے 1500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، دس مرلے کے گھر کا بل 650 سے بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیا ہے۔

ہفتے میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا بڑا اضافہ

واسا کی جانب سے ایک کنال گھر کا بل اب 1300 سے بڑھا کر تین سے زائد کر دیا گیا ہے، واساکے مطابق واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے، اس کی بنیادی وجہ بجلی،پیٹرول اور دیگراخراجات میں اضافہ بتایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں