افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔
عبوری وزیر انصاف جسٹس شیخ مولوی عبدالحکیم شرعی نے کابل میں اپنی وزارت کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں۔
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 31 افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی حیثیت ، ان جماعتوں سے کوئی قومی مفاد وابستہ ہے اور نہ ہی قوم انہیں پسند کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے آفیشل میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر انصاف جسٹس شیخ مولوی عبدالحکیم شرعی کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا۔