عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت


نیویارک: انٹارکٹیکا کے سمندر میں 20 بازوؤں والی اور اسٹرابیری جیسی نظر آنے والی سمندری مخلوق دریافت کر لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کے قریب اس خوفناک اور عجیب و غریب سمندری مخلوق کو دریافت کیا جو اسٹرابیری کی شکل سے مشابہت رکھتی ہے اور اس کے تقریباً 20 بازو ہیں۔

دریافت ہونے والی اس سمندری مخلوق کا سائنسی نام (Promachocrinus fragarius) ہے اور تحقیق کے مطابق (Fragarius) نام لاطینی لفظ (fragum) سے ماخوذ ہے جس کا مطلب اسٹرابیری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: ماں کے ڈانٹنے پر بچہ تھانے پہنچ گیا

رپورٹس کے مطابق اس سمندری مخلوق کا رنگ جامنی اور گہرا لال بھی ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں