کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ


کراچی: سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سچل تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


متعلقہ خبریں