نگران وزیراعظم کا جڑانوالہ واقعے کا نوٹس

anwar ul haq kakar

نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا گیا


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعلقہ اداروں کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کہ حکومت برابری کی بنیاد ر پر تمام شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی جڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے ، قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، ایسے اقدامات کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے نہ ہی آئین اور قانون ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نذر آتش کی گئی عمارتوں کی بحالی کے اقدامات کرے ،ایک بار پھر سانحہ 9 مئی کی یاد تازہ ہوگئی ہے، قوم کا سر شرم سے جھک گیا ۔


متعلقہ خبریں