کورونا پھر پھیلنے لگا، عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آ گئی


سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم ‘ایرس’ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایات دے دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے جس کی وجہ اِس کی نئی قسم ایرس کو قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایرس دوہزار اکیس میں پھیلنے والے اومیکرون ویرینٹ کی نئی قسم ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن کے مطابق ایرس پچاس سے زائد ملکوں میں رپورٹ ہو چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ایرس نامی کرونا کے نئے ویرینٹ میں بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔

اس وائرس کے پھیلاو کے تناظر میں سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں