پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں، میری اب جگہ نہیں بنتی، وہاب ریاض

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کپتان سبھی اچھے رہے ہیں لیکن سرفراز احمد کی کپتانی میں مزہ آیا، میں حقیقت پر یقین رکھتا ہوں اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکوں گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے۔ اب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ میری اب جگہ نہیں بنتی، پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں۔

وہاب ریاض نے ورلڈکپ سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اب شاہین آفریدی اور دیگر اچھے بولرز ہیں۔ اب میری جگہ ہی نہیں بنتی اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکوں گا۔ لیگز کھیلوں گا لیکن کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ 2011 کے ورلڈ کپ نے میری زندگی بدل ڈالی، وقار یونس، عاقب جاوید، محمد اکرم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ بہت کام کیا۔ محمد اکرم نے بھی مجھے بہت سپورٹ کیا ہے، شعیب اختر کے ساتھ بھی مقابلہ نہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ‘میں نے 2023 کے ورلڈ کپ پر فوکس کیا ہوا تھا، فیملی اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔ اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو خدا حافظ اور تھینک یو کہنے کا وقت آگیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، خبروں میں کوئی صداقت نہیں، فواد عالم

قومی ٹیم کے بہترین کپتان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں مزہ آیا وہ میرے دوست بھی ہیں، ان کے دور میں میں باہر بھی ہوا۔کپتان سبھی اچھے رہے ہیں لیکن سرفراز احمد کپتانی میں بہت شارپ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں