کراچی: شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 میں ڈاکو گھر میں لوٹ مار کے لیے داخل ہوئے تھے تاہم پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
مبینہ ڈاکو گھر کی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوئے تھے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار زخمی
پولیس کے مطابق 15 پر ڈکیتی کی کال موصول ہوئی تو پولیس متاثرہ گھر پہنچی اور مقابلہ کیا۔ جس میں ڈاکو مارے گئے۔