بندروں نے حملہ آور تیندوے کی پٹائی لگا دی، ویڈیو وائرل


جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے جنگل میں بندروں نے حملہ آور تیندوے کی پٹائی لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایک جنگل میں تیندوے کی 50 بندروں سے لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیندوے کو بندروں کے گروپ پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں تیندوے اور تقریباً 50 پر مشتمل بندروں کے گروپ کے درمیان ہونے والے لڑائی کے نظارے ویڈیو میں محفوظ ہو گئے جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو بنانے والے نوجوان نے کہا کہ ہم دوپہر کے آخر میں ڈرائیونگ پر نکلے اور بے تابی سے شیروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پُرامید تھے لیکن اس دن ہمارے لیے جنگل میں خاص نظارہ موجود تھا۔

سیاح نے کہا کہ جنگل میں ایک نر تیندوے کو سڑک کے کنارے ہم نے آرام سے ٹہلتے ہوئے دیکھا اور حیرانی ہوئی، جب ہم نے گاڑی روکی تب میں نے دیکھا کہ بندروں کا ایک دستہ سڑک پر کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ تیندوا اتنا بہادر نہیں ہو گا کہ بندروں کی اتنی کثیر تعداد سے لڑ جائے لیکن حیرت کی انتہا نہ رہی جب تیندوے نے بندروں پر حملہ کر دیا تاہم بندروں نے ڈر کے مارے بھاگنے کے بجائے تیندوے پر حملہ کر دیا جس پر تیندوا بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔


متعلقہ خبریں