نگران وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، امریکہ


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان میں معاشی استحکام، خوشحالی اور سلامتی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کو سخت گرمی اور شدید بارشوں کیلئے تیار رہنا چاہیے، ماہرین کا انتباہ

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں اور افغانستان پر تفصیلی بات چیت کے لیے پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں، پاکستان سے انسداد دہشت گردی پر مذاکرات اور مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکہ مفادات مشترکہ ہیں جبکہ دہشتگرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ قانون کی حکمرانی کے تحت شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں