نگران وزیر اعظم کے نام کی منظوری نواز شریف نے دی، رانا ثنااللہ

Rana-Sanaullah

مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام کی منظوری نواز شریف نے دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف نگران وزیراعظم کی منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف کبھی دستخط نہ کرتے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لئے زیر غور دیگر نام زیادہ معتبر اور پسندیدہ تھے مگر کسی وجہ سے ایک غیر اہم نام پہلے درجے پر آگیا۔


متعلقہ خبریں