عام انتخابات 15فروری سے ایک ہفتے پہلے یا بعد میں ہوجائیں گے،راجہ ریاض

راجہ دانیال

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عام انتخابات 15فروری سے ایک ہفتے پہلے یا بعد میں ہوجائیں گے، اگر اس میں کوئی کمی ہوئی تو میں ذمہ دار ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے سوا کسی نے انوارالحق کاکڑ کی تعیناتی پر اعتراض نہیں کیا۔

مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید کتنے دن جاری رہے گا؟بڑی پیشگوئی کردی گئی

انوارالحق کاکڑکے نگران وزیراعظم بننے کی بڑی وجہ بلوچستان ہے،نگران وزیراعظم بنانے کیلئے چھوٹے صوبے کو اہمیت دی گئی۔

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ سیاسی ورکر ہوں مجھے پتہ ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے،کسی کو ابہام ہے تو چیک کر لے الیکشن 15فروری کے آس پاس ہوں گے۔

انتخابات ہوئے تو الیکشن لڑوں گا، نگران کابینہ کا حصہ نہیں بنوں گا: فوادچوہدری

پہلے یہ تھا کہ الیکشن کوتھوڑا مزید آگے کیا جائے لیکن پھرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ فروری میں الیکشن کرا دیئے جائیں۔


متعلقہ خبریں