سینئر سیاستدان فوادچودھری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ابھی ہوتے نظر نہیں آ رہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تو حلقہ بندیوں کی باتیں چل رہی ہیں، اگر حلقہ بندیاں ہوتی ہیں تو اس کا مطلب ہے انتخابات وقت پر نہیں ہو رہے ۔
سنیٹیر انوار الحق ایک سچے پاکستانی ہونے کیساتھ انتہائی پڑھے لکھے، فواد چوہدری
فواد چودھری نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن معاملے پر دوبارہ غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا، دیکھیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جو آئین کا حال کیا، سب کے سامنے ہے۔