عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

crude oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

یاد رہے  چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس وسعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی قرار دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں