یومِ آزادی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

بارش

یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج صبح بھی کئی علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 90 فیصد اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

4 دن لگا تار مون سون بارشوں کی پیش گوئی

دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مخلتف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی کراچی سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اس موقع پر ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں