4 دن لگا تار مون سون بارشوں کی پیش گوئی

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے پانچویں سپیل کی پیشگوئی ،  13 سے 16 اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 6 دن کے موسم کی پیش گوئی

جبکہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مانسہرہ، اورکزئی، شانگلہ، سوات، کوہستان، بونیر، دیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہےجبکہ پشاور ایبٹ آباد اور صوابی میں ندی، نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل سے داخل ہونے والا شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13 اگست سے 16 اگست تک داخل رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

موسمیاتی تبدیلی ہمارے معاشرے کے تمام حصوں کو متاثر کرتی ہے، جرمن سفیر

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا۔  گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقاما ت پر بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں