بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

پاسپورٹ

ملک بھر میں پاسپورٹ کی ترسیل میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر ہونے لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کی ترسیل (ڈیلیوری) 10دن کے بجائے پندرہ دنوں میں جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ 2 کے بجائے پانچ سے زائد دن میں ڈیلیور کیا جارہا ہے۔

پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے اہم خبر

ذرائع کے مطابق بیرون ملک ملازمت ،عمرہ اور تعلیم کے لیے جانے والوں کو پاسپورٹس کی تاخیر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاسپورٹ میں تاخیری کی وجہ درخواست دینے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث ہے،روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر ختم کردیا

پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں۔

امارات دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں بلند مقام پرپہنچ گیا

حکام نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے، شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام کیا جانے لگا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں