سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پرویزا سٹیکرختم کردیا ہے جس کے تحت اب ملازمت، اقامہ، وزٹ اورٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔
پہلے سے جاری شدہ سٹیکر ویزے اب بھی موثرہوں گے،سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے پاکستامی سمیت مزید 12 ممالک کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ پرویز سٹیکرختم کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کے علاوہ ترکیہ،لبنان،نیپال،سری لنکا،مراکش،تھائی لینڈ، ویتنام، یمن، سوڈان،یوگنڈا اور کینیا کے شہریوں کیلئے بھی ویزا سٹیکرکوختم کردیا گیا ہے۔
ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغازہو گیا، آن لائن تجدید کروائی جا سکے گی
جس کے تحت ان ممالک میں سعودی سفارتخانے اورقونصلیٹ پاسپورٹس پرسٹیکرنہیں لگائیں گے بلکہ ان کی جگہ آئندہ کیو آرکوڈ کے ساتھ ای ویزہ جاری ہوگا۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طورپرآگاہ کیا ہے کہ پاسپورٹ پرویزا سٹیکرکی بجائے کاغذ پرویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوں گی جبکہ کیوآرکوڈ کے ذریعے ویزوں کے موثرہونے سے متعلق معلومات ملیں گی۔