تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ ہی پیپلز پارٹی کی چوائس ہیں۔
اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کی تقرری سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواہش پوری نہِیں ہوئی، اگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا تب بھی یہی ہوتا۔
پی ٹی آئی ہر صورت میں الیکشن میں حصہ لے گی ، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے اہم فیصلے راجہ ریاض کریں گے ؟ توقع ہے کہ انوارالحق کاکڑ پی ڈی ایم جیسا رویہ نہیں اپنائیں گے، آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں، دیکھنا ہے کہ ملکی مفاد کو کس طرح آگے بڑھانا ہے۔