پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کیلئے ایسا نام ہے جس پر مخالفین بھی تنقید نہیں کر سکتے۔
ہم نیوز کے پروگرام ”نیوز لائن ” عطاتارڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے اور باپ پارٹی سے ہے، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ایسے انسان ہیں جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
انوار الحق کاکڑ کون ہیں اور کیسے نگران وزیراعظم بنے
اپوزیشن لیڈر سے نام پر متفق نہ ہوتے تو سیاست کی بجائے کوئی اور کام کر لینا چاہیے، سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بھی نقصان ہوتا ہے،صادق سنجرانی کانام بھی نگران وزیراعظم کا نام بہت اچھا تھا، صادق سنجرانی سے اب بھی پی ٹی آئی کے سینیٹر سے اچھا اور خوشگوار تعلق ہے ۔
انوار الحق عبوری نگران وزیراعظم ہیں، مزمل سہروردی
ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایڈمنسٹریٹر بن کے دیکھایا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے ساتھ اتحادی حکومت چلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، نگران وزیراعظم ملکی مفاد میں فیصلے کرنی کی صلاحیت رکھتے ہیں، مشکل فیصلے نگران حکومت کو بھی کرنے پڑیں گے۔
نگران وزیراعظم بننے والے انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟
پروگرام میں انکا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہنا تھاکہ چیئرمین تحریک انصاف کہتے ہیں دن کو مکھیاں اور رات کو مچھرہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہم نے تو نہیں کہا تھا تحائف چوری کرو، عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کیدرخواست دی جا چکی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہو گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی دو جھنڈے لگا کر اخلاقیات کا درس دیتے تھے۔