معروف اینکرز اور سیاستدانوں کی کوریج کرنے پر پابندی عائد

PEMRA

پیمرا نے بڑی پابندی عائد کردی


پیمرا نے سید اکبر حسین شاہ،صابر شاکر،معید حسین پیرزاہ،وجاحت سعید خان،حیدر رضا مہدی،شاہین صہبائی،علی نواز اعوان،فرخ حبیب،مراد سعید، حماد اظہر کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا  ہے جس میں مذکورہ اینکرز اور سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر مجرموں کی کسی بھی خبر، رپورٹ، بیان یا نشر کرنے سے گریز کریں۔

کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں