میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

medical entry test

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا


پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزمیں داخلےکی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی غرض سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 27 اگست بروز اتوار کو ہو گا۔

انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں مفت تعلیم کا اعلان صرف اعلان ہی رہا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ابتدائی طور پر تجویز دی تھی کہ پی ایم ڈی سی ایم ڈی سی اے ٹی 2023 کا انعقاد 27 اگست کو کرے۔

پی ایم ڈی سی کونسل کے حالیہ اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی اس سفارش کی باقاعدہ توثیق کی گئی۔


متعلقہ خبریں