سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں، ہر کسی کو الیکشن میں جانے کی اجازت ہے، نثار کھوڑو


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا نگران حکومت نیوٹرل ہونی چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں نثار کھوڑو اسحاق ڈار کا نام آیا تو ہم نے کہا نگران وزیراعظم نیوٹرل ہونا چاہئے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ شہبازشریف اور راجہ ریاض میں ہی ہونا تھا۔

انوار الحق عبوری نگران وزیراعظم ہیں، مزمل سہروردی

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر کسی پراتفاق ہو چکا ہے تو یہ اچھی بات ہے، الیکشن ہوں گے، جواکثریت میں آئے گا وہ حکومت بنائے گا، سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں، ہر کسی کو الیکشن میں جانے کی اجازت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 3 حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، انکا کتنا نقصان ہوا اس کا آئندہ الیکشن میں پتہ چل جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ کون ہیں اور کیسے نگران وزیراعظم بنے

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا صدر کے پاس اختیار نہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کااختیاراب الیکشن کمیشن کے پاس ہے، 90روز میں الیکشن ہوتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔


متعلقہ خبریں