صدر مملکت نے سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگ لی ، ای او بی آئی کو بھی معذرت کرنے کی ہدایت


صدر مملکت عارف علوی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی) کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور صدر شہری سے معافی مانگتا ہوں۔

صدر مملکت  نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ای او بی آئی نے پنشن کے حصول کیلئے سکیورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔

عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک صدر برقرار رہیں گے

صدر نے کہا کہ ای او بی آئی اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر نظر ڈالے، ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کوسال بیت گئے،فائل سفارش کرانے پر تلاش کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں