وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری دن ہے، نام فائنل نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے تین روز ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک نگراں وزیراعظم کا نام طے نہیں ہو سکا۔ صدر عارف علوی نے بھی آج نگران وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔
نگران وزیراعظم نہ ملا، آج پھر بیٹھک، لِسٹ میں نئے ناموں کی شمولیت
قبل ازیں وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی، شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔