نگران وزیراعظم نہ ملا، آج پھر بیٹھک، لِسٹ میں نئے ناموں کی شمولیت


وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت کیلئے آج دوسری بیٹھک ہوگی۔

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔

راجہ ریاض کی طرف سے پیش کیے گئے تین ناموں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی بطور نگراں وزیراعظم شامل کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔

راجہ ریاض اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات، نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے 6 ںام سمامنے آئے ہیں جن میں جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور صادق سنجرانی کا نام بھی زیرِ گردش ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امید ہے کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔ اس معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور اتحادیوں سے مشاورت کروں گا۔


متعلقہ خبریں