بلوچستان اسمبلی تحلیل نہیں ہوئی، کب تحلیل ہو گی ؟


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی مدت آج پوری ہونے کے بعد تحلیل کر دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج 12 اگست کو گورنر کو بھجوائیں گے۔ بلوچستان کے لیے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کے لیے سردار اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ایک راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے تاہم ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کے سمری پر دستخط، سندھ اسمبلی تحلیل، صوبائی کابینہ ختم

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل نے اپنے اپنے امیدواروں کے نام ملاقات میں پیش کر دیئے۔


متعلقہ خبریں