متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے شہریوں کے دبئی آنے پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گھانا، نائجیریا اور سوڈان سمیت 20 افریقی ممالک کے لوگوں کے لیے دبئی کے ویزا پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ افریقی ممالک سے منسلک لوگ غیر قانونی طور پر ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باجود یو اے ای میں کام کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

ایک ماہ قبل نائجیریا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 40 سال سے کم عمر کے شہریوں کے لیے یو اے ای نے سیاحتی ویزہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے ویزا قوانین کو تبدیل کر دیا تھا اور نائجیریا کے نوجوانوں کو سیاحتی ویزا دینا بند کر دیا تھا، سوائے اس کے کہ وہ وہاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔

جن 20 افریقی ممالک  کے شہریوں کے دبئی جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں

Ghana

Sierra Leone

Sudan

Cameroon

Nigeria

Liberia

Burundi

Republic of Guinea

Gambia

Togo

Democratic Republic of Congo

Senegal

Benin

Ivory Coast

Congo

Rwanda

Burkina

Faso

Guinea

Bissau

Comoros

Uganda شامل ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب افریقی ممالک کو دبئی میں سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں