اسلام آباد: پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک،ڈیڑھ سال میں بند ہو سکتی ہے، خواجہ سعد رفیق
اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئر لائن کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کی جائے گی، اس فیصلے کا اطلاق 14 اگست کے ٹکٹوں پر ہو گا۔
سپریم کورٹ، پی آئی اے کو نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کے دن کیے جانے والے سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔