امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکیاں دینے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے ملزم کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص اہلکار ریاست یوٹاہ میں ملزم کے گھر گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ لے کر گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے مارے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، اس کارروائی میں شامل 2 اہلکاروں نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت ملزم کے پاس بھی اسلحہ موجود تھا۔
امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
70 سالہ کریگ رابرٹسن نامی شخص نے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکیاں دی تھیں۔
کریگ رابرٹسن نے رواں ہفتے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا تھا کہ جوبائیڈن یوٹاہ آ رہے ہیں ۔ میں اپنی بندوق سے گرد و غبار صاف کر رہا ہوں۔ اس شخص کے خلاف نائب صدر کملا ہیرس اور اٹارنی جنرل کو بھی دھمکیاں دینے کی شکایات درج تھیں۔