امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد


واشنگٹن میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد کی گئی ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 

خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق وائٹ ہاؤس سے برآمد ہونے والے سفید پاؤڈر کے کوکین ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کوکین برآمد ہونے کے بعد اس کے استعمال یا چھوڑ کر جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے احاطے میں مشکوک ٹرک گُھس گیا

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے بی بی سی کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس کو مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر اس وقت بند کر دیا گیا جب سیکرٹ سروس کے افسران کو ویسٹ ونگ کے ورک ایریا سے سفید پاؤڈر ملا۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن سے میڈیا سے گفتگو کے دوران وائٹ ہاؤس میں کوکین کی موجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ جوبائیڈن نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور دیگر سوالات کا جواب دیتے رہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن کوٹک ٹاک پرپابندی لگانےکااختیارمل گیا

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے کوکین برآمد ہونے کے وقت صدر جو بائیڈن اور ان کا بیٹا ہنٹر بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ ویسٹ ونگ وائٹ ہاؤس کا ایک بڑا سطحی حصہ ہے جس میں امریکی صدر کے دفاتر سمیت اوول آفس موجود ہے۔


متعلقہ خبریں