اسلام آباد اور کوہاٹ میں کھلونا پریشر ہارن بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی


کراچی کے بعد اسلام آباد اور کوہاٹ میں بھی سڑکوں پر باجے بجانے اور خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 14 اگست پر سڑکوں پر باجے بجانے پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 نافذکر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سڑکوں پرہارن کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔

جشن آزادی پر باجا بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد

دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کوہاٹ میں کھلونا پریشر ہارن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق کھلونا پریشر ہارن کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر اس کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ٹریفک انچارج فہیم بنگش نے ایڈیشنل انچارج عرب جان کے ہمراہ کوہاٹ شہر میں کھلونا پریشر ہارن استعمال کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پریشر ہارن سرکاری تحویل میں لے لیے۔


متعلقہ خبریں