آج ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ختم ہو رہی ہے،فواد چوہدری


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی حکومت کے آخری دن فواد چوہدری نے حکمران اتحاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ختم ہو رہی ہے،اس حکومت نے آئین سے انحراف کر کے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کی پامالی اور معاشی بدحالی کے بدترین ریکارڈ بنائے،حکمران اتحاد نے پاکستان کے ساتھ جو کیا وہ کسی اور حکومت نے نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں