ان ساری صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسٹیرنگ کسی کو نہیں دیں گے،ان ساری صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں سپہ سالار کے پاس ویژن ہے تو وہ تو ہم بھی کہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کسی اور کیس میں بھی ہو سکتی ہے، رانا ثنااللہ

اگر خواجہ آصف کی باتیں دیکھیں تو آگے کی سیاست سمجھ آجائے گی، پاکستان کی سیاست میں پسند نا پسند کی بات نہیں رہی۔

انہوں نے کہا ہےکہ میں چاہتا ہوں کہ دوسرے لوگوں کو موقع دیں، یہ ساری لیڈر شپ ایکسپائرڈ ہے، نئے لوگوں کو آنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل اہلکار کی مبینہ کوڈ ورڈ گفتگو کا انکشاف

انکا مزید کہنا تھا کہ لیگل جنگ شروع ہوئی ہے تو ہمارے جیسے لوگ سامنے آئیں گے، جگہ بنتی نہیں لوگوں کو جگہ بنانی پڑتی ہے۔


متعلقہ خبریں