کراچی ، فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بیہوش


کراچی کی ایک فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بیہوش ہوگئے۔

ڈاکس پولیس تھانے کے اہلکاروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ وارف میں واقع فشریز میں ایک نجی سی فوڈ کمپنی کا پائپ لیک ہونے سے امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہو گئے۔

اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں لوڈ شیڈنگ، 25 بچے بیہوش

پولیس کے مطابق 14 خواتین کو سول ہسپتال کراچی اور 15 دیگر خواتین اور بچوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سی فوڈ کمپنی کے انجینیئرز نے فیکٹری میں پائپ کی مرمت اور لیکج کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں