منڈی بہاؤالدین: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں اس لیے ووٹ کو عزت دینے کے لیے آپ کو نواز شریف کا آخر وقت تک ساتھ دینا ہو گا۔
منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی حکمرانی جلد بحال ہوگی، لوگ پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تبدیلی کا علم بلند کیا تو مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا، 70 سال سے چند لوگ ہی عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرتے رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں جو دھاندلی کرے گا وہ خود بھگتے گا، ہم کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور قوم بھی ایسا کرنے والے کو سزا دے گی۔
انہوں نے شرکا سے کہا کہ آپ وعدہ کریں کہ اگلے 70 سال گزشتہ 70 سالوں سے بہتر ہوں گے۔