قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری آج ارسال کردونگا، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ارسال کردی جائے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نگراں سیٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو حکومت اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کردوں گا۔ اس کے بعد معاملات نگراں حکومت کے ہاتھ میں چلے جائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نگراں حکومت کی زیر نگرانی شمسی توانائی کا منصوبہ چلتا رہے گا جس سے مستقبل میں پاکستان اور شہریوں کو سستی بجلی مل سکے۔ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کیا تھا۔

اسمبلی کی تحلیل ، کابینہ ارکان نے سامان باندھنا شروع کر دیا

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آنے والی کسی بھی حکومت کا اولین فرض سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ 15 ماہ میں ہم نے سستی بجلی کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے پر کام شروع کیا لیکن عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام اور اُس کی مشکلات کی وجہ سے پروگرام پر دھیان نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا اور پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا تو دوائیں دستیاب نہ ہوتیں۔ جان بچانے والی دوائیوں کیلئے لوگ مارے مارے پھرتے۔ پیٹرول پمپس پر لائنیں لگی ہوتیں اور ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوتے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی توانائی پر سبسڈی دینے پر ہمارے ہاتھ پیر باندھ دیے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔ قرض سے بہتر ہے کہ ہم فقیری میں زندگی بسر کرلیں اور قرض سے جان چھڑائیں۔


متعلقہ خبریں