وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے الوداعی دورے پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورے پر جی ایچ کیو میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے علاقائی سالمیت اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔
پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف
وزیراعظم کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خون سے لکھی تاریخ قیامت تک احساس دلاتی رہے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی ہماری محافظ ہے، فخر ہے آپ نے پاکستان کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔